جڑواں بہنوں نے شرمناک شادی کا اعلان کر دیا، مگر کس سے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 18:29 شام

سڈنی (شفق ڈیسک) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی دو جڑواں بہنوں نے چند ماہ قبل یہ کہہ کر دنیا کو حیران کر دیا کہ ان دونوں کو ایک ہی نوجوان سے محبت ہو گئی تھی۔ سب نے انہیں اپنی اصلاح کرنے کا مشورہ دیا لیکن یہ رکنے والی کہاں تھیں۔ اب انہوں نے یہ انکشاف کر کے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے کہ یہ دونوں اپنے مشترکہ محبوب کی دلہنیں بننے والی ہیں۔ اخبار میٹرو کی رپورٹ کیمطابق اینا ڈی سنک اور لوسی ڈی سنک کی عمر 31 سال ہے اور دونوں نے ویب سائٹ یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اعلان کر دیا ہے کہ وہ بین بائرن نامی

نوجوان سے شادی کرنیوالی ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ہم اس نوجوان کے ساتھ گزشتہ پانچ سال سے ہیں اور ہمارا ساتھ بہت اچھا رہا ہے۔ لہٰذا ہم دونوں اس سے شادی کرنیوالی ہیں۔ اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کیا یہ ممکن ہے؟ کیا یہ چل سکتا ہے؟ ہمیں نہیں معلوم لیکن ہم نے یہ فیصلہ کرلیا ہے۔ جڑواں بہنوں کا ہونیوالے شوہر بھی بہت خوش ہے اور شادی کی تیاریوں میں جتا ہوا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ دونوں کیلئے ایک جیسے عروسی جوڑے بنوا رہا ہے جبکہ ایک جیسی ہیرے کی انگوٹھیاں بھی خرید لی ہیں۔ نوجوان نے امید ظاہر کی ہے کہ شادی کے بعد بھی وہ تینوں پہلے کی طرح محبت کرتے رہیں گے۔