ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے میدان سے ایک اور شاندار خبر : ریکارڈ پر ریکارڈ، شائقین دنگ رہ گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 10, 2017 | 09:24 صبح
کابل (ویب ڈیسک) افغانستان نے مسلسل زیادہ ٹی ٹونٹی فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
افغانستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مسلسل زیادہ فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، افغانستان نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر مسلسل نویں فتح اپنے نام کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔افغانستان نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کا مشترکہ طور پر زیادہ ٹی ٹونٹی فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا، انگلینڈ اور آئرلینڈ نے مسلسل 8، 8 فتوحات حاصل کر کے مشترکہ طور پر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جما رکھا تھا۔افغانستانی ٹیم کا شمار ٹی ٹونٹی کی خطرناک ٹیموں میں کیا جاتا ہے، اس نے 27مارچ 2016ء کو دو مرتبہ کی عالمی چیمئپن ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فتوحات کا سلسلہ شروع کیا، اس کے بعد اس نے متحدہ عرب امارات کے خلاف 4 اور آئرلینڈ کے خلاف تین میچز جیتے۔