قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی سرفراز احمد کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 10, 2017 | 09:47 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کی نمائندگی کرنا میرے لئے باعث فخر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نومنتخب کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کو 2019ء میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ تک براہ راست رسائی دلانا ہدف کےمقصد کے حصول کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی،

فتوحات سمیٹنے کیلئے کھلاڑیوں کو دفاعی انداز بدل کر جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اظہرعلی کی جگہ سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا کپتان مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے، پی سی بی حکام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر ان کا مشکور ہوں، کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے دوبارہ کامیابیوں کے سفر پر گامزن کروں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیم کو 2019ء ورلڈکپ کوالیفکیشن سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، براہ راست رسائی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو مستقبل میں ہونے والی سیریز میں کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔