بلیغی اجتماع میں آتشزدگی اور بھگڈر ، 122 افراد جاں بحق اور زخمی, ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 14, 2017 | 18:57 شام

مدینہ گوناس(مانیٹرنگ)سینیگال میں تبلیغی اجتماع کے دوران آتشزدگی کے باعث 22افراد جاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینگال کے مدینہ گوناس نامی علاقے میں مسلمانوں کے 3روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران عارضی قائم کی گئی بستی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی, تیز ہوائوں کے باعث آگ ساری خیمہ بستی میں پھیل گئی جس کے بعد اجتماع میں بھگدڑ مچ گئی اور 22افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔امدادی ٹیموں کے مطابق علاقے میں شدید دھوئیں اور بھگدڑ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا

کرنا پڑا .ہسپتال زرائع کے مطابق 20 کے قریب افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔سینگال کے صدر میکے سال نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔واضح رہے کہ سینگال اور دیگر افریقی ممالک کے مسلمان ہر سال اس مقام پر اکٹھے ہو کر عبادات کرتے ہیں جبکہ مذہبی رہنما ں کے خطاب بھی ہوتے ہیں۔