طاہر قادری آج مال روڈ پریس کلب کے قریب مظاہرہ کریں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 21:31 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اس سلسلے میں آج مال روڈ پریس کلب پر مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ مال روڈ پریس کلب پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے میں براہ راست خطاب کروں گا۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم ماڈل ٹاؤن کےشہداء اور مظلوموں کی جنگ ل

ڑ رہے ہیں اور اپنے آئینی اور قانونی حق سے کسی بھی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ کمزوروں کو انصاف دلوانے اور طاقت ور کے محاسبے کی جنگ ہے اور یہ جنگ مظلوموں کو انصاف ملنے تک جاری رہے گی، کامل یقین ہے کہ فتح حق اور سچ کی ہوگئ ظالم کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو شکست اس کا مقدر ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مظاہرہ ایک معاملےکو بار بار یاد دلانے کے لیے کیا جاتا ہے اسی لیے ایک مرتبہ پھر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے حق میں مظاہرہ کریں گے جس کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی دعوت نامے بھجوا دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ مظاہرے سے خطاب کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کروں گا جس کے لیے عوام اور کارکنان سے مشاورت کا عمل بھی ہوگا۔انہوں نے کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب نے غلط بیانی سے کام لیا ہے اور وعدہ خلافی کی جس کے خلاف مظاہرہ کرنا ہمارا حق ہے سب جانتے ہیں کہ شہدائے ماڈل ٹاؤں کا لہو کس کے حکم پر بہایا گیا اور کس نے ذمہ دار پولیس افسران کو ملک سے باہر بھجوایا۔