طاہر القادری کی پاکستان آمد اور مزار قائد پر حاضری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 04, 2016 | 19:20 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے قائد اعظمؒ کے پاکستان کو تباہ وبرباد کردیا ہے ، ملک میں سیاسی اور معاشی دہشت گردی کی جارہی ہے ۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بناناتھا،موجودہ حالات نے ملک کو بے امن کردیا ہے، ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ۔علامہ طاہر القادری نے

حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں نے ملک اور عوام کے ساتھ بہت کھلواڑ کرلیا ، ملک میں سیاسی او رمعاشی دہشت گردی کی جارہی ہے ۔