آؤ تمہاری سالگرہ منائیں :مردان کا تیمور ،سرگودھا کی طلاق یافتہ سونیا ،،فیس بک پر دوستی اور اسلام آباد کی سڑکیں ۔۔۔ پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کا معمہ حل ہونے لگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 04, 2017 | 03:45 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  اسلام آباد  میں پولیس  ناکے پر نہ رکنے کے جرم میں  قتل  ہونیوالے  26 سالہ نوجوان  کے ورثاء کا احتجاج ، مظاہرین نے پولیس چوکی پر ہلہ بول دیا اور  توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کا کیمپ جلا ڈالا ۔ جب کہ ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی سلیم شاہ کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین میں پولیس ناکے پر موجود ایگل فورس کے 2 اہلکا

روں نے علی الصبح تین بجے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا،  گاڑی نہ روکنے پر سمیع نامی اہلکار نے فائرنگ کر دی جس سے کار سوار نوجوان سر میں گولی لگنے پر جاں بحق ہو گیا ، مرنے والے کی شناخت تیمور ریاض کے نام سے ہوئی جو مردان کا رہائشی تھا جبکہ خاتون سونیا کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ دوسری جانب گاڑی پر فائرنگ کرنے والا اہلکار دوسرے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا۔واقعہ کے خلاف متوفی کے لواحقین لاش کے ساتھ احتجاج کرتے رہے اور مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تیمور کے والد رفیق نے کہا کہ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا کہ پولیس اہلکاروں نے روکے بغیر فائرنگ کی اور تیمور کو تین گولیاں لگیں، پولیس نے ہمارے ساتھ دہشت گردی کی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اور چیف جسٹس آف پاکستان ہمیں انصاف دلائیں۔ احتجاج کوختم کرنے کے لئے ن لیگ ایم پی اے ضیااللہ شاہ نے مقتول کے ورثا سے مذاکرات کئے ۔ جس کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کردیا اور مقتول تیمور کی میت گھر روانہ کردی گئی۔ سرگودھا کی رہائشی سونیا محبوب کی والدہ نے گزشتہ روز پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ سونیا کو چھ ماہ قبل طلاق ہوئی  ہے اور مقتول تیمور ریاض نے اسے فیس بک پردوست بنا رکھا تھا اوراس بات کا مقتول کی بیوی کو بھی علم تھا ، تیمور نے سونیا کو سالگرہ منانے کیلئے اسلام آباد بلایا تھا ۔ خاتون کی والدہ سعیدہ بی بی نے کہا کہ پولیس ان سے تعاون نہیں کررہی اور بیٹی اس کے حوالے نہیں کی جارہی ۔