جاوید لطیف سے بدلہ لینے کے لیے مراد سعید کے قبیلے سے بڑی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 12:05 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) جاوید لطیف کی جانب سے مراد سعید کی فیملی کے بارے میں نازیبا الفاظ کیے جانے پر مراد سعید کا قبیلہ بھی میدان میں آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید کے قبیلے نے ایک جرگہ تشکیل دیا ہے جس میں ر±کن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف حتمی رائے لی جائے گی جبکہ اس جرگے میں یہ بھی طے کیا جائے گا کہ جاوید لطیف کے ساتھ کیا کیا جانا چاہیئے؟ دوسری طرف پاکستان کے معروف صحافی غلام حسین نے بھی اپنے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ جاوید لطیف کی اس حرکت کے بعد پختون برادری بالخصوص مراد سعید کے قبیلے والوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے اور وہ عنقریب اس بات کا فیصلہ کرنے والے ہیں کہ جاوید لطیف کے ساتھ کیا کیا جانا چاہیئے یا اسے کیا سزا دی جائے؟ واضح رہے کہ مسلیم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف نے پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید کی فیملی کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا جس کے بعد انہیں ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.