جگا آگیا میدان میں : حکمرانوں کا بوریا بستر لپیٹنے کے لیے نیا چہرہ میدان میں آگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 19, 2017 | 18:18 شام
کراچی ( مانیٹرنگ رپورٹ )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی میدان میں آگئے کہتے ہیں کہ اگر وفاقی اداروں نے سیاست کی تو سندھ سے ان کا بوریا بستر گول کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نوری آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی اداروں کی جانب سے غلط اقدامات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، جن لوگوں نے عدالتوں پر حملہ کیا وہ مزے سے گھوم رہے ہیں لیکن پتہ نہیں لوگوں کو صرف پیپلزپارٹی ہی کیوں نظر آتی ہے تاہم اگر اداروں کی جانب سے سیاست کی گئی تو سندھ سے ان کا بوریا بستر گول کردیں گے۔