عدنان صدیقی بھی عدنان سمیع کی راہ پر چل پڑے۔۔ بھارت کا ویزہ ملا تو کیا بیان دے دیا ؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 19:31 شام


 
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستانی آرٹسٹ عدنان صدیقی نے بھارت کی جانب سے ویزہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسا لگ رہا ہے ویزہ نہیں جنت کا ٹکٹ مل گیا ہو۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے بتایا کہ وہ اگلے ماہ بھارت جائیں گے۔عدنان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ویزہ ملنے کے بعد سے مجھے جس طرح سے کالز آ رہی ہیں لوگ کہہ رہے ہیں کہ مبارک ہو آپ کو ویزا مل گیا ۔
مجھے تو ایسا لگ رہا ہے کہ ویزا نہیں جنت کا ٹکٹ مل گیا ہو۔عدنان کا کہنا تھا کہ موم سے پہلے بھی

مجھے فلموں کی آفرز ملتی رہی ہیں تاہم یہ فلم سری دیوی بنا رہی ہیں اور وہ ایک ایسی آرٹسٹ ہیں جنہیں نا صرف انڈیا بلکہ دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ایک سوال پر عدنان صدیقی نے بتایا کہ شوبز کا تعلق سیاست سے نہیں ہونا چاہیے لیکن جب دو ممالک کے درمیان ایسے تعلقات ہوں تو اس کی لپیٹ میں بہت سی چیزیں آ جاتی ہیں۔جب عدنان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ممبئی جا کر مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر پھڈنویس اور راج ٹھاکرے سے ملاقات کریں گے؟ تو عدنان کا کہناتھا کہ اگر وہ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں تو میں ضرور ملوں گا۔عدنان نے امید ظاہر کے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات میں جلد بہتری آئے گی۔