کھانے کے علاوہ ٹماٹو کیچ اپ کا وہ فائدہ جسے جان کر ہر کوئی یہ کام ضرور کرے گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 05, 2017 | 04:57 صبح
لندن(مانیٹرنگ رپورٹ) آپ نے ٹماٹو کیچ اپ پیزا اور برگر کے ساتھ تو استعمال کیا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو اس کے ایسے دلچسپ استعمال بتائیں گے کہ آپ حیران ہوں گے۔
سلور اور کاپر کے برتن چمکانے کے لئے
کیچ اپ میں تیزابی خاصیت کی وجہ سے یہ سلور اور کاپر کی چیزوں کو چمکانے کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔تھوڑا سا کیچ اپ اس برتن میں ڈالیں جسے چمکانا مقصود ہو اور کسی دھاتی جالی کے ساتھ اچھی طرح رگڑیں۔آپ دیکھیں گے کہ وہ برتن چمک چکا ہے۔
گاڑی کو چمکانے کے لئے
اس کے اجزاءمیں یہ استطاعت ہے کہ اگر اس سے گاڑی کو صاف کیا جائے تو وہ چمک جاتی ہے،اسی طرح گاڑی کے الائے رم چمکانے کے لئے بھی کیچ اپ بہت فائدہ مند ہوگا۔
بچوں کے لئے پینٹ کی تیاری
بچے بازار سے مہنگے رنگ خریدنے کی ضد کرتے ہیں لیکن آپ ٹماٹو کیچ اپ سے بآسانی رنگ بناسکتے ہیں۔کیچ اپ میں آدھ کپ آٹا، آدھ کپ نمک، آدھ کپ پانی اور فوڈ کلر ڈالیں۔تمام اشیاءکو اچھی طرح بلینڈ کرنے کے بعد اس میں فوڈ کلر ڈالیں اور بچوں کو کلرز بناکر دیں۔
کیچ اپ کی بوتل
اس کی بوتل کو اچھی طرح دھولیں اور اس میں اپنی مرضی کی کوئی بھی چیز جیسے مصالحے وغیر ہ ڈال کررکھ سکتے ہیں۔
کیچ اپ پیک کو فریز کریں
اگر بچوں کو چوٹ یا خراش آجائے تو کیچ اپ کے پلاسٹک پیکس کو فریز کریں اور اسے چوٹ والی جگہ پرلگانے سے درد میں کمی ہوگی۔