واشنگٹن: کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے لیے آنیوالا مسلمان کھلاڑی شرمناک الزام میں گرفتار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 04, 2017 | 11:17 صبح
واشنگٹن (ویب ڈیسک) انڈیا کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے 'سنو شو' کے کھلاڑی تنویر حسین کو امریکہ میں ایک کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
24 سالہ تنویر حسین نے سنو شو کے 2017 کے عالمی مقابلوں میں شرکت کی تھی۔ ان کو نیو یارک کے علاقے سارانک لیک کی جیل میں ریمانڈ کے لیے رکھا گیا ہے۔تنویر حسین کے وکیل نےعدالت میں ان کی بے قصوری کی استدعا جمع کرائی ہے۔سارانک لیک کی پولیس نے کہا ہے کہ تنویر حسین پر پیر کے روز ایک کمسن بچی کا بوسہ لینے کا الزام ہے۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پولیس نے کہا کہ: 'الزامات زبردستی کرنے کے نہیں ہیں بلکہ ان دونوں فریقین کی عمر میں فرق کی بنا پر لگائے گئے ہیں۔تنویر حسین کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس بچی کے والدین نے شکایت درج کرائی۔یاد رہے کہ تنویر حسین کو ان مقابلوں میں شرکت کے لیے ویزا کے حصول میں دشواری ہوئی تھی لیکن بعد میں امریکہ کے سینیٹرز اور انسانی حقوق کے کارنوں کی کو ششوں کے بعد امریکہ کا ویزا ملا۔تنویر حسین کو ویزا دلانے میں بڑا کردار سارانک لیک کے میئر کا بھی تھا۔تنویر حسین کے خاندان والوں نے انڈیا کے اخبار انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ وہ 'گرفتاری کی خبر سن کے سکتے میں آگئے تھے۔ان کے چھوٹے بھائی یونس علی نے کہا کہ 'شکر ہے کہ اس کو قانونی مدد مل رہی ہے۔