جہانگیر ترین سے بد ترین شکست کے بعد صدیق بلوچ ایسی حرکت کر بیٹھے کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 13:53 شام

لودھراں(مانیٹرنگ ) مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 145 سے نا اہل رکن قومی اسمبلی صدیق بلوچ نے آج سرکاری تقریب میں شرکت کی ہے، جس پر تحریک انصاف نے شدید تنقید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ صدیق بلوچ نا اہل ہونے کے بعد کسی سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کر سکتے، اس کے باوجود ن لیگ کی نوازشات کی انتہاء یہ ہے کہ نا اہل رکن اسمبلی کو بھی سرکاری تقاریب میں مدعو کر کے قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ لیگی ایم این اے صدیق بلوچ پی ٹی آئی کے سیکرٹی جنرل جہانگیر خان ترین کی دروخواست پر نا اہل ہوئے تھے۔