حالیہ دہشتگردی میں مودی ملوث،حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے کراچی میں امن ہے:طارق فضل چوہدری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 26, 2017 | 13:58 شام

اسلام آباد( (مانیترنگ) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں ہونیوالی حالیہ دہشتگردی میں نریندر مودی ملوث ہے جبکہ کراچی میں جو آج امن ہے وہ محض حکومت کی کا میاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ یہ امر حیران ہے کہ طارق فضل نے عمران خان کا نام نہیں لیا۔طارق فضل چوہدری کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کی معیشت کے معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع ہوا ہے ،عوام

گالم گلوچ کو نہیں مانتے بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں۔ہم 2018 میں عوام سے اپنی کارکردگی کی بنا پر ووٹ مانگیں گے اور اسی سال میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے اپنے عوام کو اندھیروں سے نکال لیں گے۔پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں سرمایہ کار ی آرہی ہے جس کی بدولت ہماری معیشت اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔