ٹیکس ہدف:اپنی نالائقی چھپانے کے لئے حکومت نے پھر عوام کی جیب پر نظر رکھ لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2016 | 16:59 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ) ٹیکس ہدف 1200 ارب تھا جبکہ وصولی صرف 1067 ارب ہوئی۔ حکومت نے خسارہ پورا کرنے کیلئے عوام کو مزید نچوڑنے کی تیاری کرلی، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔حکومت کو ٹیکس محاصل میں 5 ماہ کے دوران 133 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس مدت کیلئے ہدف 1200 ارب مقرر تھا جبکہ ٹیکس کی مد میں 1067 ارب روپے ہی جمع کئے جاسکے۔ایف بی آر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کے باعث 40 ارب کا خسارہ تو صرف نومبر میں ہوا۔

ٹیکس ریونیو کا

یہ خسارہ عوام کی جیبوں سے پورا کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھانے پر غور شروع کردیا گیا جبکہ پیٹرول پر پہلے ہی 14.5 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 31 فیصد، مٹی کے تیل پر 2 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 2.5 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔سالانہ ٹیکس ہدف 3621 ارب روپے ہے جسے پورا کرنے کیلئے بینکوں اور کمپنیوں سے ایڈوانس ٹیکس وصول کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔