معصوم بچی نے زیادتی کے بعد خودکشی کر لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 16, 2017 | 08:25 صبح

تبلیسی (شفق ڈیسک) کاش کہ جنسی درندوں کو کبھی احساس ہو پائے کہ انکے ظلم کا نشانہ بننے والوں کی روح کس طرح گھائل ہو جاتی ہے اور کیسے وہ زندگی سے ہی مایوس ہو جاتے ہیں۔ اس بھیانک جرم کا نشانہ بننے والوں کو کس کرب سے گزرنا پڑتا ہے، اس کی تازہ ترین مثال جارجیا سے تعلق رکھنے والی وہ نوعمر لڑکی ہے جسے اس کے اپنے خاندان کے ایک فرد نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بدنصیب لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی جان لے لی، رپورٹ کیمطابق 12 سالہ کیٹلین نیکول ڈیوس نے خودکشی سے پہلے بتایا کہ اس کے ایک رشتہ دار نے اسے اپنی

ہوس کا نشانہ بنایا جس پر وہ اس قدر رنجیدہ اور مایوس تھی کہ زندگی کا خاتمہ کرنا چاہ رہی تھی۔ لڑکی نے اس اندوہناک اقدام سے پہلے اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم کے بارے میں بتایا اور کہتی ہیں کہ اب اسے زندہ رہنے میں کوئی دلچسپی نہیں رہی۔ بظاہر معصوم سی نظر آنیوالی یہ بنگلہ دیشی لڑکی دراصل کون ہے، حقیقت جان کر دنیا بھر کے سکیورٹی اداروں کے ہوش اُڑگئے کمسن لڑکی نے خود پر ہونیوالے ظلم کی کہانی سنانے کے بعد دنیا کو الوداع کہا اور ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کے سامنے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان لے لی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خود کشی کرنیوالی لڑکی کے والدین اور اہلخانہ کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ازخود اس معاملے کو اچھالنے یا اس لڑکی کے خاندان کو لفاظی اذیت پہنچانے سے گریز کریں۔