سائنسدانوں نے چوہوں اور کیڑے مکوڑوں سے نمٹنے کا آسان ترین طریقہ بتادیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 11, 2016 | 18:33 شام

نیویارک: سائنسدانوں نے چوہوں اور کیڑے مکوڑوں سے پریشان لوگوں کو ان سے جان چھڑانے کا آدان ترین طریقہ بتادیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ چوہوں کو بھگانے کیلئے پیپر منٹ اور سیپر منٹ سے بنے ہوئے ٹی بیگ بہت اہم کام کرستے ہیں۔اگر آپ کے پاس ایسے ٹی بیگ موجود ہیں جو کہ پیپر منٹ اور سپیر منٹ کو ملاکر بنائے گئے ہیں تو یہ چوہوں کو بھگانے کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔ایک کمرے میں تین ٹی بیگ رکھنے سے آپ دیکھیں گے کہ چوہے کمرے سے بھاگ گئے ہیں۔جن جگہوں سے چوہوں کے گھر میں داخ

ل ہونے کا امکان ہو تووہاں یہ ٹی بیگ رکھ دیں تو چوہنے کبھی بھی آپ کے گھر میں داخل نہیں ہوں گے۔ اسی طرح گھر کے مختلف حصوں میں یہی ٹی بیگ رکھنے سے آپ کے گھر میں کیڑے مکوڑے بھی داخل نہیں ہوں گے۔