شیطان کی نانی کا روپ دھارنے والی استانی بچوں کے ساتھ کیا کرتی رہی جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 24, 2017 | 20:57 شام
راجکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ایک پرائمری سکول میں تعینات استانی نے شیطان کی نانی کا روپ دھار لیا اور کمسن بچوں کو نہ صرف فحش ویڈیوز دکھاتی رہی بلکہ انہیں برہنہ کرکے رقص بھی کرواتی رہی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیطان صفت استانی کا نام ایلا گوسوامی بتایا گیا ہے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ استانی کچھ عرصے سے انہیں فحش فلمیں دکھا کر برہنہ رقص کرواتی تھی اور انہیں دھمکیاں دیتی تھی کہ اگر یہ باتیں گھر میں بتائیں تو ان کی خیر نہیں۔ استانی کی شیطانی حرکات کا علم ہونے پر ایک بچے کی والدہ نے پولیس کو شکایت کی، جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے خلاف نوعمر افراد کو فحش مواد دکھانے، فحش حرکات کرنے اور دھمکیاں دینے جیسی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہے ایلا گوسوامی پور بندر شہر کے شاردھا مندر سکول میں گزشتہ دو ماہ سے اپنی مکروہ حرکات جاری رکھے ہوئے تھی۔ شکایت درج کروانے والی خاتون کا کہنا ہے کہ استانی روزانہ بچوں سے برہنہ رقص کرواتی تھی اور اگر کوئی بچہ اس کی بات ماننے سے انکار کرتا تھا تو اسے مارتی پیٹتی تھی اور اسے سکول سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دیتی تھی۔ وہ اپنے موبائل فون پر موجود فحش ویڈیوز بچوں کو دکھاتی تھی اور انہیں خبردار کرتی تھی کہ یہ بات گھر میں کسی کو نہیں بتانی۔
استانی کے مبینہ شیطانی افعال کا چرچا عام ہوا تو درجنوں والدین احتجاج کرتے ہوئے سکول پہنچ گئے، تاہم ملزمہ کا کہنا تھا کہ ساتھی استانیوں نے اس کے خلاف سازش کی ہے اور اس پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ اس نے کبھی بچوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا ہوگا۔ تاہم پولیس کی طرف سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔