استانی کا ایسا شرمناک کام جس نے ساری دنیا کو چکرا کر دکھ دیا۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2017 | 20:51 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون ٹیچرکو اپنے طالب علم کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔  27سالہ تھاﺅ سینڈی ڈوان نامی یہ ٹیچر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کے سینئر مڈل سکول میں پڑھاتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سینڈی نے نہ صرف اپنے 14سالہ طالب علم کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کیا اور بلکہ اس تعلق کو خفیہ رکھنے کے لیے اسے رقم بھی دیتی رہی۔ اس نے طالب علم کو مجموعی طور پر28ہزار ڈالر(تقریباً 28لاکھ روپے) دیئے۔ رپورٹ کے مطابق سینڈی کو گزشتہ ہفتے گرف

تار کیا گیا ہے جس کے خلاف اب عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔سوشل سٹڈیز پڑھانے والی ٹیچر نے اس بات کا اقرار کیا کہ وہ نوعمر طالبعلم کو قابل اعتراض ٹیکسٹ میسجز بھیجتی تھی جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کے قریب آگئے لیکن اس کے بعد 14سالہ راؤل کیونتانیلا نے اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا۔’’اگر تم نے مجھے پیسے نہ دئیے تو میں اس بات کی خبر پولیس کو دے دوں گا۔‘‘ ٹیچر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس طرح کی باتوں سے مجبور ہوکر طالبعلم کو پیسے دیتی تھی ۔جس سے بچے نے آج تک کسی سے اس بارے میں بات نہ کی۔