ڈاکوﺅں کی ٹیم کا اعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 24, 2016 | 10:56 صبح

 
مالاکنڈ(مانیٹرنگ)عمران خان نے ڈاکوﺅں کی ٹیم کا اعلان کردیا۔مالاکنڈ میں عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کو اس ٹیم کا کپتان اسفند یار ولی کو نائب کپتان قرار دیا،مولانا فضل الرحمٰن کو انہوں نے بارہواں کھلاڑی کہا ۔دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی زرداری ،شہباز شریف اور اکرم درانی کو شامل کیا۔ عمران خان آج کل پارٹی کارکنوں کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لئے موبلائز کرنے کی مہم پر ہیں اور جلسے پہ جلسہ کررہے ہیں۔ عمران خان نے ایک بار دعویٰ کیا کہ وہ اسلام آباد میں دس لاکھ لوگوں کو لے کے جائیں گے۔