ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو پانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کوپانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔ الوداعی سیریز کھیلنے والے کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار بیٹسمین یونس خان ٹیم کو اس مقصد میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، قومی ٹیم سردست 97 پوائنٹس جوڑ کر پانچویں نمبر پر ہے اور ویسٹ انڈین سائیڈ 69 پوائنٹس لیکرآٹھویں نمبر پر ہے۔دونوں ممالک میں 3 میچز کی سیریز جمعے سے شروع ہوگی، تاہم کیریبیئن سائیڈ کے ہاتھوں 3-0 سے ناکامی پر پاکستان 2 درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر جاسکتا ہے، بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن لے رکھی ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں یونس خان آٹھویں نمبر پر جب کہ اظہرعلی ساتویں نمبر پر ہیں اورمصباح کا نمبر26واں ہے۔۔۔۔ لیکن اب ٹیسٹ سیریز میں ان کو سب کو اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے چیلنج مل گیا۔