میلبورن ٹیسٹ کے لئے ٹریننگ کل سے ہو گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 21, 2016 | 19:45 شام

برسین(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم میلبورن ٹیسٹ کے لئے ٹریننگ کا آغاز کل سے کرے گی ،گرین شرٹس نے آج آرام کیا اور شاپنگ کی۔برسبین ٹیسٹ میںفائٹ بیک کرنے والی پاکستانی ٹیم نے آسٹریلوی الیون کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے،گرین شرٹس نے پہلے ٹیسٹ کے بعد فوراً ہی ٹریننگ کرنے سے گریز کیا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تیاریوں کے لئے بھرپور ٹریننگ کا آغاز کل کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی ایم سی جی گرائونڈ پر کرے گی ،ٹیم کا فوکس بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ پر ہوگا۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ

ٹیم نے جس طرح پرفارم کیا ،اس سے ایک نیا جذبہ ملا ہے ،آسٹریلیا کے خلاف اگلے2 میچ ایکسائٹنگ ہوں گے۔پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں کھیلا جائےگا۔