فیفا رینکنگ : پاکستان کے لیے بُری خبر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 07, 2017 | 08:38 صبح

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا کی عالمی درجہ بندی میں پاکستانی فٹبال ٹیم بدترین کارکردگی کے سبب تاریخ میں پہلی مرتبہ ابتدائی 200 ٹیموں کی فہرست باہر ہو گئی ۔فیفا رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم 201ویں نمبر پر پہنچ کر پہلی مرتبہ ابتدا 200 ٹیموں کی فہرست سے باہر ہو چکی ہے۔ درجہ بندی میں آخری ٹیم صومایہ اور ٹونگا کی ہیں اور یہ دونوں ٹیمیں درجہ بندی میں 206نمبر پر موجود ہیں اور اس لحاظ سے دیکھا جائے تو مزید خراب کارکردگی کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم فیفا کی رینکنگ میں بدترین پوزیشن کی حامل ٹیم بھی بن سکتی ہ
ے۔ زیادہ ترقی میسی ڈونیا اور بھارت کی ٹیموں نے کی جہاں مقدونیا 33 درجے ترقی کے بعد 133ویں نمبر پر پہنچ گئی جبکہ ہندوستانی ٹیم 31درجے چھلانگیں لگا کر 101ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ زیادہ تنزلی لائبیریا کی ٹیم کی ہوئی جو 39 درجے نیچے آنے کے بعد اب 141ویں نمبر پر پہنچ گئی۔ برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ارجنٹینا کی پیچھے چھوڑ کر عالمی نمبر ایک ٹیم بن گئی ہے جبکہ میسی کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔جرمنی اور چلی کی تیسری و چوتھی پوزیشن برقرار ہے اور فرانس بھی اپنی چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا لیکن کولمیبیا کی ٹیم نے بیلجیئم سے پانچویں پوزیشن چھین کر انہیں ساتویں نمبر پر دھکیل دیا ہے۔دیگر ٹیموں میں پرتگال آٹھویں، سوئٹزرلینڈ نویں اور اسپین دسویں نمبر پر موجود ہے۔