نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستانی ٹیم نے ترقی کر لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 19:24 شام

دبئی: (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹڑنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بھارت کی جیت نے پاکستان کو ایک قدم آگے بڑھا دیا ہے۔ گرین شرٹس کی آسٹریلیا سے برسبین ٹیسٹ ہارنے کے باوجود ترقی ہو گئی ہے۔ مصباح الیون چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ادھر بھارت نے انگلینڈ کو ہرا کر پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ انگلش ٹیم کی 0-4 سے ناکامی نے ایلسٹر کک الیون کو دوسرے سے پانچویں نمبر پر دھکیل دیا ہے۔ نئی رینکنگ میں جنوبی افریقا چوتھے، نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھو

یں، بنگلا دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر براجمان ہے۔