چھوٹا سا میں بچہ ہوں کام کروں گا بڑے بڑے: اس بچے کی زندگی کا ایک سال باقی ہے مگر اس وقت یہ کس کام میں مصروف ہے؟ جان کر آپ کا دل بھر آئے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 26, 2016 | 08:05 صبح

لاہور (شیر سلطان ملک)  نیدرلینڈز کا یہ بچہ ایک ایسے موذی مرض میں  مبتلا ہے جس میں ڈاکٹروں کے مطابق اسکی زندگی  کا زیادہ سے زیادہ  ایک سال باقی بچا ہے لیکن اس  6 سالہ بچے کی ہمت اور جذبہ  دیکھیے اور اسکے والدین کا حوصلہ  دیکھیے  جنہوں نے اپنے جگر گوسے کے ایک  انتہائی قیمتی سال کو بہتر سے بہترین طور پر  استعمال میں لانے کے لیے فیصلہ کیا کہ  اس طرح کے جان لیوا امراض میں مبتلا دیگر بچوں کے لیے فنڈز اکٹھے کیے جائیں ۔

حیران کن طور پر&nb

sp; 6 سالہ ٹی جن نے چند دن میں 25 لاکھ ڈالر دیگر مریض بچوں کے لیے اکٹھے کر لیے جبکہ ان میں سے ایک ڈالر بھی خود اس پر استعمال نہیں ہو گا ۔چھ سالہ ٹی جن برین کینسر جیسے جان لیوا عارضہ میں مبتلا ہے اور صرف زندگی کا صرف ایک سال باقی ہے،مگر بلند مقصد نے ناممکن کو ممکن کردکھایا اورچند دن میں نمونیا میں اس بچے نے یہ شاندار کام کر ڈالا ہے ۔بلند حوصلہ والدین نے جگر کے ٹکڑے کی زندگی کے اس عرصے کو نمونیا میں مبتلا بچوں کے لئے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس طرح اس بچے نے یہ  ثابت کر دکھایا کہ اگر زندگی کا مقصد ہو تو ایک سال تو کیا چند دن بھی بہت ہوتے ہیں۔