فخش ویب سائٹ بند کرنا مہنگا پڑ گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 10, 2017 | 20:53 شام
تہران (شفق ڈیسک) فحش فلموں کی ویب سائٹس پر ایران میں پابندی عائد ہے اورایران کی انٹرنیٹ فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی آف ایران (ٹی آئی سی) انتہائی سختی کیساتھ یقینی بناتی ہے کہ پورے ملک میں کوئی بھی فحش ویب سائٹ نہ چلنے پائے۔ عموماً ٹی آئی سی کے اقدامات اپنے ملک کی حدود کے اندر رہتے ہیں لیکن رپورٹ کیمطابق گزشتہ دنوں اس کمپنی نے ایک ایسا کام کر دیا کہ دیگر کئی ممالک میں بھی 256 سے زائد فحش ویب سائٹس بند ہو گئیں۔ ان ممالک میں ہانگ کانگ، روس، انڈیا اور انڈونیشیاء شامل ہیں۔ رپورٹ کیمطابق ٹی سی آئی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ان ویب سائٹس کے دھوکہ دے کر آئی پی ایڈریسز تک پہنچنے والے تمام روٹس بند کر دے گی۔ لیکن جلد بازی میں اس نے مذکورہ ممالک کی طرف جانیوالے روٹس بھی بند کر دیئے جس سے ان ممالک میں بھی یہ ویب سائٹس بند ہو گئیں۔ 28 گھنٹے بند رہنے کے بعد ان ممالک کے ویب روٹس آہستہ آہستہ کھلنا شروع ہو گئے۔ رپورٹ کیمطابق ٹی سی آئی نے بی جی پی ہائی جیکنگ کے طریقہ کار کے ذریعے یہ ویب روٹس بلاک کئے تھے۔ یہ طریقہ ویب سائٹس پر پابندی لگانے کیلئے خاصا مقبول ہے لیکن بساً اوقات اس سے دوسرے ممالک بھی متاثر ہوتے ہیں۔ جس طرح 2008ء میں پاکستانی حکومت نے ملک میں یوٹیوب بند کرنے کیلئے یہی تکنیک استعمال کی لیکن نادانستہ طور پر پوری دنیا میں ہی یوٹیوب بند کر بیٹھی تھی