سماء کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 13, 2017 | 20:38 شام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق سماء ٹی وی کے اسسٹنٹ کیمرا مین تیمور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تیمورکے اہلخانہ کیلئے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔سماء ٹی وی کے اسسٹنٹ کیمرا مین تیمور کی نمازجنازہ اورنگی ٹاؤن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں عوام شریک تھے۔وزیربلدیات، ایم کیوایم کے رہنما امین الحق، حافظ نعیم الرحمان بھی جنازے میں موجو

د تھے، تمام سیاسی رہنماؤں نے تیمور کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی سماء ٹی وی کے اسسٹنٹ کیمرا مین کے قتل کی مذمت کی گئی، آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج تیمور کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔گزشتہ روز دہشت گردوں نے کے ڈی اے چورنگی کے قریب سما ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں  اسسٹنٹ کیمرا مین تیمور شہید ہوگئے تھے۔جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ہم سب کو تیمور کی موت کا بہت افسوس ہے۔