دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار ملک کونسا ہے؟ نئے امریکی وزیر دفاع نے پہلا گولہ داغ دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 05, 2017 | 07:37 صبح

واشنگٹن(ویب ڈیسک) نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی اسلحہ پروگرام پر عائد کردہ نئی پابندیوں کے بعد امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے ایران کو دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا’کفیل ملک’ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوکیو میں پریس کانفرنس کے دوران جم میٹس کا کہنا تھا کہ ایران چاہے جو اقدامات کرے وہ دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا ری

استی مددگار ہے تاہم امریکا کا فی الوقت مشرق وسطیٰ میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے پاس ہمیشہ سے صلاحیت رہی ہے کہ وہ ایسا کرسکیں تاہم وہ مشرق وسطیٰ میں مزید فوجیوں کی موجودگی کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔(ش س م)