جنرل راحیل نے مزید دس دہشتگردوں کی لائف لائن پر سرخ لکیر کھینچ دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 12:25 شام

راولپنڈی (مانیٹرنگ ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ، دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔

یہ دہشت گرد فوجی جوانوں ، عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے جس پر انہیں فوجی عدالتوں سے سزائیں سنائی گئی تھیں ۔ان دہشت گردوں پر ٹرائل کے دوران جرائم ثابت ہوئے تھے جو کیپٹن جنید او رکیپٹن نجم ریاض سمیت دیگر جوانوں کے قتل میں ملوث پائے گئے تھے۔’’سزا پانے والے دہشت گردوں میں حنیفہ ، تیراہ گل ، محمد ولی ، خائستہ گل،رحمان ،نثارخان،خیال جان،پائیوجان بھی شامل ہیں‘‘ جو ملک کا مواصلاتی نظام اور سکولز تباہ کرنے میں بھی ملوث تھے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق 4دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام جبکہ6 کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔حنیفہ نےفوجی جوانوں کواغواکےجرم کااقرارکیاجو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کارکن تھاتاہم ان دہشتگردوں کےقبضےسےاسلحہ وگولہ بارودبھی پکڑاگیاتھا جنہیں آج آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی مدت ختم ہونے سے چند روز قبل پھانسی کے تختےپر لٹکانے کی اجاز ت دیدی ہے ۔