مسجد میں بارودی مواد نصب کرنے والا دہشتگرد گرفتار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 02, 2017 | 18:15 شام

  پشاور(مانیٹرنگ)محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے مسجد میں بارودی مواد نصب کرنے والے دہشت گرد کو گرفتارکرلیا۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پشاور کے دلہ زاک روڈ پر کارروائی کرکے ملزم صاحب الرحمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پرچند روز قبل چغل پورہ پشاور کی ایک جامع مسجد میں بارودی مواد نصب کرنے کا الزام ہے۔ مسجد میں نصب کیا گیا بارودی مواد بم ڈسپوذل یونٹ  نے بروقت اطلاع پر ناکارہ بنادیا تھا۔ملزم صاحب الرحمان افغان مہاجرہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزم بھتہ خوری میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے ۔ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے