سی ٹی ڈی نےکراچی کو ہولناک تباہی سے بچا لیا،دہشتگردوں کا گروہ مہلک اسلحہ سمیت گرفتار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 07, 2016 | 18:07 شام
کراچی(ویب رپورٹ)
سی ٹی ڈی نےنارتھ کراچی کے مکان پرچھاپہ مارا اورمقابلے کے بعد کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنےوالے نوملزمان کوگرفتارکرلیا۔
گرفتارملزمان میں امیرالقاعدہ برصغیرکراچی فیض الرحمان عرف عبداللہ ،نائب امیرالقاعدہ برصغیرکراچی مصطفیٰ عرف شہزاد،امیرکالعدم لشکرجھنگوی اورنگی ٹاون محمدسعیدعرف کالوسمیت کالعدم سپاہ صحابہ کے دودہشت گرد شامل ہیں۔
ملزمان نے انکشاف کیاکہ محرم الحرام کی مجالس اورامام بارگاہوں کوٹارگٹ کرنے کیلئے ریکی مکمل کرلی تھی۔ملزمان کے قبضے سے چار بلاک بم ،ایک خودکش جیکٹس،چاردستی بم ،نائن ایم ایم اورتیس بورکے اٹھارہ پستول بھی برآمد کرلئے گئے۔