دوچار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گیا۔۔۔برسبین ٹیسٹ کا سنسنی خیز اختتام

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 05:10 صبح

برسبین (مانیٹرنگ) آسٹریلیا اورپاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے برسبین ٹیسٹ کا اختتام سنسنی خیزرہا۔ زبردست مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے انتالیس رنز سے پاکستان کو شکست دے کرمیدان ما رلیا۔۔برسبین ٹیسٹ میں اعصاب شکن معرکے کے بعد پاکستان کو 39 رنز سے شکست دیکرآسٹریلیا نےمیدان ما رلیا۔ چارسونوے رنز کے ہدف میں پاکستان ٹیم چارسو پچاس رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔اسدشفیق نے شاندار اننگز کھیلی اور ایک سو سینتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔اظہرعلی اکتہر، یونس خان پینسٹھ جبکہ کپتان مصباح الحق صرف پانچ رنز بنا سکے۔ وہاب ریاض نے تیس، محمدعامر نے اڑتالیس اور یاسر شاہ نے تینتیس رنز بنائے۔ اسدشفیق کو بہترین پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔