ٹیسٹ میچوں کی کل400 ویں سالگرہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 12, 2016 | 08:54 صبح

 

 

 

قومی ٹیم نے 1952 میں بھارت کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلا جس میں ٹیم کی قیادت کے فرائض عبدالحفیظ کاردار نے انجام دیئے تھے

لاہور (مانیٹرنگ ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کل ہونے والا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ قومی ٹیم کا چار سواں ٹیسٹ میچ ہوگا ۔ گرین کیپس کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ

گئے ۔ 13 اکتوبر کو دبئی میں ہونے والا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ قومی ٹیم کا چار سواں ٹیسٹ میچ ہوگا ۔ پاکستان نے طویل فارمیٹ کی کرکٹ کا پہلا میچ اکتوبر انیس سو باون کو بھارت کے خلاف کھیلا ۔ لیجنڈ حفیظ کاردار نے پہلے میچ میں ٹیم کی قیادت کی تاہم وہ پاکستان کو فتح دلوانے میں ناکام رہے ۔ پاکستان نے ٹیسٹ میچوں کی سنچری 1979 میں آسٹریلیا کیخلاف میلبورن میں کامیابی حاصل کر کے مکمل کی ۔ سابق سٹار پیسر سرفراز نواز کی ایک سپیل میں سات وکٹوں نے یہ میچ یادگار بنا دیا ۔ قومی ٹیم کی ٹیسٹ میچز میں ڈبل سنچری 1992 میں انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں مکمل ہوئی ، گرین کیپس نے یہ میچ ڈرا کیا ، تین سواں ٹیسٹ پاکستان نے 2004 میں بھارت کے خلاف ملتان میں کھیلا ۔ قومی ٹیم اس میچ کو یادگار نہ بنا سکی ، انہیں 52 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم اپنا چار سواں میچ یادگار بنا پاتی ہے یا نہیں ۔