ٹیکسی میں سفر کرنے والی لڑکی جب منزل پر پہنچی تو ایسی حقیقت کا پتہ چلا کہ ٹیکسی ڈرائیور اور مسافر نے ہنگامہ برپا ہو گیا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 01, 2017 | 20:59 شام

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک محبوبہ سے آنکھ بچا کر دوسری کے ساتھ گلچھرے اڑانے کی کوشش میں بے وفا مرد اکثر پکڑے ہی جاتے ہیں، لیکن ایک امریکی خاتون کے بے وفا محبوب کا بھانڈہ جس بھونڈے انداز میں پھوٹا اس کی مثال تو کم ہی ملتی ہے۔ ٹوئٹر صارف نے اپنے بوائے فرینڈ کی بے وفائی اور پھر حیرت انگیز انداز میں پکڑے جانے کی دلچسپ کہانی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کچھ یوں بیان کی ہے:
میں اوبرکمپنی کے لئے ڈرائیونگ کرتی ہوں۔ میرے بوائے فرینڈ نے مجھے بتایا کہ اس کی والدہ بیمار ہیں جن کی خبر گیری کے لئے و

ہ نیویارک جارہا ہے۔ تو اس نے اپنا سامان پیک کیا اور میں بھی گاڑی میں بیٹھ کر اپنے گھر آگئی۔ اگلے روز ایک نوجوان لڑکی میری ٹیکسی میں بیٹھی۔ میں نے اس لڑکی کو خوش آمدید کہا اور ہمارا سفر شروع ہوگیا۔ دوران سفر ہمارے درمیان اچھی گفتگو ہوتی رہی۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے جارہی ہے اور وہ بہت خوش اور جذباتی تھی۔ اس دوران میں اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں سوچنے لگی جو مجھ سے دور تھا۔میں لڑکی کے بتائے ہوئے راستے پر چلتی گئی لیکن آہستہ آہستہ گاڑی اسی اپارٹمنٹ بلڈنگ کی جانب جارہی تھی جہاں میرابوائے فرینڈ رہتا تھا۔ میں نے اسے ایک دلچسپ اتفاق سمجھا اور لڑکی کوبتایا کہ میرا بوائے فرینڈ بھی اسی علاقے میں رہتا ہے۔ کچھ دیر بعد جب لڑکی نے مجھے ایک بلڈنگ کے سامنے رکنے کو کہا تو میرا دل بہت پریشان ہو گیا۔ وہ گاڑی سے نکلی اور اوپر کسی فلیٹ میں مقیم اپنے بوائے فرینڈ کے نیچے آنے کا انتظار کرنے لگی۔ پھر میں نے دیکھا کہ میرا بوائے فرینڈ اپنے چہرے پر بڑی سے مسکراہٹ سجائے ہوئے باہر نکلا۔ وہ باہر کھڑی اپنی محبوبہ کو لینے آیا تھا۔ اس مکار شخص کو دیکھتے ہی میںاس پر جھپٹ پڑی اور اس کی پشت پر ٹھڈے برسانے شروع کردئیے۔ میں چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی ”تم تو اپنی ماں کی عیادت کرنے نیویارک گئے تھے؟“ 
ہم دونوں کو گتھم گتھا دیکھ کر اسے ملنے کے لئے آنے والی لڑکی دم بخود تھی، لیکن پھر اس نے مجھے مارنا شروع کردیا۔ میں نے اپنے بوائے فرینڈ کو چھوڑا اور اس لڑکی کی بھی خوب درگت بنائی۔ ادھر میرے بوائے فرینڈ کو جونہی مجھ سے نجات ملی وہ وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ اس نے اپنی نئی محبوبہ کو چھڑوانے کی زحمت بھی نہیں کی۔ میں نے لڑکی کو کچھ پٹائی کے بعد وہیں چھوڑا اور گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے رخصت ہوگئی۔ بعد میں مجھے پتہ چلا کہ اس کا سامان میری گاڑی میں ہی رہ گیا تھا۔ میرے بوائے  فرینڈ نے مجھے میسج بھیجا کہ اس لڑکی کا سامان واپس کردوں، لیکن میں تو اس سے قطع تعلق کر چکی ہوں، سو میں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اب ایک بار پھر میں تنہا ہوں۔ لیکن ایک بات سے خوش ہوں کہ دھوکے باز انسان سے چھٹکارا مل گیا۔۔۔۔۔۔۔