تھائی لینڈ‘قومی پرچم کے رنگوں والی مچھلی کتنے کی فروخت ہوئی ۔۔جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 21, 2017 | 18:49 شام

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک ) تھائی لینڈ میں قومی پرچم کے رنگوں کی حامل ایک مچھلی ایک لاکھ 57 ہزار روپے میں نیلام کر دی گئی اور یوں وہ فروخت ہونیوالی اپنی طرز کی مہنگی ترین مچھلی بن گئی ۔ نیلے ، سرخ اور سفید رنگوں کی حامل یہ مچھلی تھائی لینڈ کے قومی پرچم جیسی نظر آتی ہے ، یہ اس وقت مشہور ہوئی جب کیچن ووراچائی نامی ایک شخص نے اسے فیس بک پر ایک گروپ میں شیئر کیا ۔ کیچن کا کہنا ہے کہ انہیں تو چند ہزار روپے کی امید تھی لیکن وہ بہت حیران ہوئے جب دوسرے دن ایک شخص نے اس کی بولی اتنی زیادہ لگائی ۔ 40 سالہ

کیچن ایک دکان چلاتے ہیں اور مچھلیاں پالنا ان کا شوق ہے ۔ انہوں نے 6 نومبر کو اپنی مچھلی ایک فیس بک گروپ میں نیلامی کے لیے پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ قومی پرچم کے رنگوں کی حامل مچھلی کا امکان ایک لاکھ میں ایک ہوتا ہے اس لیے بہت سارے لوگوں نے اس کے لیے بولی لگائی ۔ جیسے جان کر وہ خود حیران رہ گئے۔۔۔۔۔۔