عہد کرتے ہیں آئندہ ملک میں مارشل لاءنہیں لگائیں گے۔۔۔ یہ بات کس نے کہی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 09:47 صبح


بنکاک (مانیٹرنگ رپورٹ)تھائی لینڈ کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ عہد کرتے ہیں آئندہ ملک میں مارشل لا نہیں لگائیں گے۔ ایک انٹرویو میں جنرل چلر مچائے ستھیساتھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ کیا اس سے سبق سیکھ چکے ہیں۔ تصدیق کرتا ہوں مارشل لا نہیں لگائیں گے اور اب اس کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے جب انتخابات ہوں تو سب اسے تسلیم کریں اور فوج بھی انہیں مسترد نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں 2014 ءمیں حکومت کا تختہ الٹ کر فوج اقتدار میں آگئی تھی، فوج نے نئے آئین کو حتمی شکل دینے کے بعد ملک میں انتخ

ابات کا وعدہ کر رکھا ہے۔