چور ایسے طریقے سے گاڑی لے اڑے کہ ریکاڈ قائم کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 12:33 شام


کراچی (ماینٹرنگ رپورٹ) شہر قائد جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے جہاں دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول کی بات ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی انتھک محنت کے بعد دہشت گردی، بھتہ خوری و ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تو کمی آئی ہے تاہم سٹریٹ کرائمز تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے اور آئے روز موبائل فون چھینے جانے اور موٹر سائیکل و کار چوری کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں۔

کراچی کے علاقے گلشن جمال کے علاقے میں بھی ایک کار چوری کی واردات ہوئی جو رات کی تاریکی میں نہیں بلکہ دن دیہاڑے ا

نجام دی گئی اور 2 چور اپنی ”مہارت“ کا استعمال کرتے ہوئے صرف 3 منٹ میں کار چوری کر کے فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چھ بجے کے قریب تین چور ایک گاڑی میں آئے اور چوری کی جانے والی گاڑی کے پیچھے اپنی گاڑی پارک کر دی۔ 2 چور کار میں سے نکلے اور گاڑی سے کپڑا ہٹا کر صرف 3 منٹ کے اندر اس کا تالا توڑا اور گاڑی چوری کر کے فرار ہو گئے۔ ایس پی گلشن اقبال کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
 
سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ایسی وارداتیں کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔