لاہور میں پاکستان کی تاریخ کی انوکھی ترین چوری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2017 | 19:32 شام

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)صوبائی دارلحکومت لاہور میں سیف سٹی منصوبے کی ناکامی کا خدشہ ہے، شہریوں کی حفاظت کے لیے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے چور لے اڑے۔سی سی ٹی وی کیمرے اندرون بھاٹی گیٹ، گمٹی بازار، سید مٹھا بازار، کھو والی گلی،تحصیل بازار،بازار حکیماں اور میدان میاں آصف سے چوری ہوئے،
موٹر سائیکل رکشا میں سوارتین چوروں نے رات کو اطمینان سے کیمرے اتارے اور چلتے بنے۔عینی شاہدین کے مطابق چنگ چی رکشے میں سوار تین چور رات گئے کیمرے اتارتے رہے۔ایس پی سٹی محمد نوید کا کہنا ہے کہ کچھ کیمرے چوری ہون

ے کی رپورٹس ہیں،کچھ کیمرے نجی کمپنی نے تبدیلی کیلئے اتارے ہیں،واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔