چین میں چاول چرانے والا چور پکڑا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 24, 2017 | 21:27 شام

چین(مانیٹرنگ ڈیسک):چین میں ایک سٹور سے چاول چوری ہونے کی واردات کافی عرصے سے جاری تھی۔لیکن چور کا پتہ نہیں لگ رہا تھا۔مگر اب چور پکڑا گیا ہے اور وہ چور کوئی اور نہیں بلکہ ایک چوہا تھا۔ جو چاول چرا کر کھایاکرتا تھا۔ چین کے سوشل میڈیا پر منفرد چور کو پکڑنے کے بعد کی2 تصویریں جاری کی گئیں۔چوہا ایک اسٹور سے چاول چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا،جس کے بعد اسٹور کے اسٹاف نے چوہے کو پتلی رسیو ں سے باندھ کر لٹکا دیا ۔چوہے کے جسم پر نوٹ لگادیا گیا، جس میں چوہے کی جانب سے یہ لکھا گیا ہے کہ وہ آئ

ندہ ایسا نہیں کرے گا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ تصویریں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔