پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو ایک بار پھر ہداہات جاری کی دیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 28, 2020 | 20:56 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): پی ٹی اے نے یو ٹیوب کے بعد ٹک ٹاک سے بھی فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یو ٹیوب کے بعد ٹک ٹاک سے بھی فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد  سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر موجود مواد کے حوالے سے معاشرے میں بڑھتے ہو

ئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئےچیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی سینئر مینجمنٹ کے ساتھ آن لائن ملاقات کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اس پلیٹ فارم کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو ہٹانے کے حوالے سے کی گئی حالیہ کاوشوں کا اعتراف کر تے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے  کہا کہ مواد کی نگرانی کے حوالے سے اعتدال پسند اور مضبوط حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی مواد قابل رسائی نہ ہو سکے