ٹائم میگزین کے قبلے میں تبدیل، ڈونلڈ ٹرمپ کو سال کی بہترین شخصیت قرار دے دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 18:42 شام

 
 
 
ٹائم اپنے آئندہ شمارے کے سر ورق پر موجودہ امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کی تصویر شائع کرے گا: ۔ فوٹو: فائل
 

ٹائم اپنے آئندہ شمارے کے سر ورق پر موجودہ امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کی تصویر شائع کرے گا: ۔

فوٹو: فائل

واشنگٹن(مانیٹرنگ) بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی جریدے “ٹائم” نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رواں سال کی بہترین شخصیت قرار دے دیا ہے۔

امریکا کے مایہ ناز جریدے “ٹائم” نے امریکا کے 45 ویں صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو رواں سال کی بہترین شخصیت قراردے دیا ہے، سال کے بہترین شخصیت کی فہرست میں ہیلری کلنٹن اور ترک صدر رجب طیب اردگان سمیت امریکی گلوکارہ بیونسے کے نام زیرغور تھے لیکن جریدے نے ایک کاروباری شخصیت سے غیر معمولی انتخابی مہم چلانے اورپھراپنی حریف ڈیموکریٹک امیدوارہیلری کلنٹن کو غیرمتوقع شکست دے کر صدر منتخب ہونے پر ٹرمپ کو سال کی بہترین شخصیت قراردیا ہے۔

ٹائم میگزین نے نومنتخب امریکی صدرکی تصویرکو سرورق پرشائع کرتے ہوئے انہیں واضح طورپرتقسیم امریکی ریاستوں کا صدر قراردیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹائم اپنے آئندہ شمارے کے سر ورق پر موجودہ امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کی تصویر شائع کرے گا۔