خواتین حمل کے دوران یہ کام مت کریں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 22:12 شام

ٹوکیو (شفق ڈیسک)کئی تحقیقات میں ثابت ہو چکا ہے کہ دوران حمل خواتین کی غذائی عادات ان کے پیٹ میں موجود بچے پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ اب ایسی ہی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے دوران حمل سگریٹ پینے والی خواتین کیلئے سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ ایمریٹس 24/7کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو خواتین دوران حمل سگریٹ نوشی کرتی ہیں ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کے گردے خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں 44 ہزار 595 بچوں کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور ان کی ماؤں سے سوالات کئے۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین دوران حمل سگریٹ نوشی کرتی رہی تھیں ان کے بچوں کے گردوں میں خرابی کا آغاز ہو چکا تھا اور ان کے پیشاپ میں پروٹین کا اخراج بہت زیادہ ہو رہا تھا۔ حاملہ خواتین کے ہاں بچوں کی قبل از وقت پیدائش کے مسئلے کا سائنسدانوں نے ناقابل یقین حد تک آسان علاج دریافت کرلیا، بس یہ ایک کام کریں اور ایسا ہونے کا کوئی امکان نہ رہے گا سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ’’سگریٹ سے نکوٹین، نائیٹروجن آکسائیڈ، پولی کاربونیٹ اور کاربن مونوآکسائیڈ جیسے انتہائی خطرناک مادے خارج ہوتے ہیں۔ ان میں سے کئی رحم مادر تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو وہاں نمو پانے والے بچے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔تحقیق میں ان نقصان دہ مادوں کے باعث بچوں کے گردوں کی نشوونما متاثر ہونے کے واضح شواہد ملے ہیں۔