چھوٹے آلات چارج کرنے والا کوٹ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 05, 2016 | 12:33 شام

 

ٹوکیو (شفق ڈیسک) جاپان کے ایک ڈیزائنر نے شمسی توانائی سے بجلی بناکر موبائل اور ٹیبلٹ جارچ کرنیوالا ایک کوٹ تیار کیا جو آپکے فون کو کبھی بند نہیں ہونے دیتا۔ تاہم اسکی قیمت بہت زیادہ ہے جو پاکستانی 25 ہزار روپے کے برابر ہے۔ کوٹ کی پشت پر چار اور آگے دو عدد سولر سیلز لگائے گئے ہیں جو سورج کی روشنی جذب کرکے اسکی مدد سے کوٹ میں نصب ایک پاور پیک کو چارج کرتے رہتے ہیں۔ اسے جونیا وٹنابے نے ڈیزائن اور تیار کیا جو غیرمعمولی اور اچھوتے لباس ڈیزائن کرنیکی شہرت رکھتے ہیں۔ اس کوٹ کو ایف ڈبلیو 16 کا نام دیا گیا ہے۔ کوٹ میں ایک مائیکرو یوایس بی پورٹ بھی ہے جس سے جڑ کر موبائل فون چارج کیا جاسکتا ہے۔