سائنسدانوں کا کارنامہ خواب آور پانی کی دریافت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 17:44 شام

ٹوکیو (شفق ڈیسک) مشروب میں کوئی مضر صحت کیمیکل نہیں، کمپنی کا دعوی جن لوگوں کو مختلف مسائل کی وجہ سے نیند نہیں آتی یا پھر جو لوگ کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے نیند کی کمی کا شکار ہیں ان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ مشروبات اور سافٹ ڈرنکس بنانے والے ایک معروف بین الاقوامی کمپنی نے ایک ایسا مشروب تیار کر لیا ہے جسے پینے کے بعد آپکو نیند آنے لگے گی۔ کمپنی کی جانب سے یہ مشروب جاپان میں متعارف کرایا گیا ہے۔ جاپان میں جہاں ملازمین سخت محنت اور کام کی وجہ سے بے آرامی اور تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں، وہیں ایسے

لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے مشروب ساز کمپنی نے ان کے لیے ایسا مشروب تیا ر کیا ہے، جسے پیتے ہی انہیں نیند آجائے گی۔ مشروب بنانیوالی معروف کمپنی کوکا کولا نے نیند پوری نہ کرپانے والے افراد کیلئے گلوکوسلیپ واٹر کے نام سے خواب آور پانی متعارف کرایا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مشروب پینے کے بعد ہرطرح کے لوگوں کو بہتر اور آرام دہ نیند آنے لگتی ہے، جب کہ مشروب ایسے افراد کیلئے بھی فائدہ مند ہے جو رات کو سوتے وقت بے خوابی یا نیند کے دوران دیگر مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ مشروب پینے سے چند گھنٹوں میں آپ 8 گھنٹے جتنی نیند پوری کرلیں گے نشریاتی ادارے آڈیٹی سینٹرل‘ کے مطابق خواب آور مشروب کے اجزاء میں ایک خاص قسم کا ایسڈ ایل تھینائن ملایا گیا ہے، جو بے چینی اور اسٹریس کو کم کرکے سکون فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ جو لوگ 8 گھنٹے کی مکمل نیند نہیں کرپاتے اور جنہیں آرام کیلئے چند گھنٹے ہی ملتے ہیں، وہ اس مشروب کو پینے کے بعد چند گھنٹوں میں مکمل نیند جیسا سکون حاصل کر پائیں گے۔ کمپنی نے مشروب پیش کرتے ہوئے لوگوں کو اس کے استعمال سے اچھے نتائج حاصل کرنے کیلئے چند تجاویز بھی دی ہیں، جن کے تحت اس مشروب کو شام کے وقت یا پھر آرام کے وقت بستر پرآنے کے بعد پیا جائے تو اس کے نتائج زیادہ بہتر نکلیں گے۔ کمپنی کے مطابق اگر اس مشروب کو رات کے وقت نہانے کے فورا بعد پیا جائے تو بھی اس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ جاپان میں پیش کیا جانے والا یہ مشروب پاکستان یا دنیا کے دیگر ممالک میں فروخت کیلثے کب پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے تاحال کمپنی کی جانب سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔