سام سنگ جلد اپنے صارفین کو پریشان کرنیوالا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 18:16 شام

ٹوکیو (شفق ڈیسک) نئے سال کی سب کی نظریں آئی فون 8 پر ہوں گی لیکن لگتا ایسا ہے کہ میلہ سام سنگ لوٹے گا جو ایک ایسا فون پیش کریگا جسے موڑ کر رکھا جا سکتا ہے۔ یہ دیکھنے میں فون ہوگا لیکن کتاب کی طرح کھول کے 7 انچ کا ٹیبلٹ بن سکتا ہے۔ اطلاعات کیمطابق سال 2017ء کی تیسری سہ ماہی میں سام سنگ کی یہ حیران کن ڈیوائسز ایک لاکھ سے زیادہ تعداد میں مارکیٹ میں پیش کی جائیں گے۔ اس بارے میں کہا جا رہا ہے کہ سام سنگ نے اسے گلیکسی ایکس کا کوڈ نیم دیا ہے۔ سام سنگ بہت عرصے سے فولڈ کئے جانے کے قابل ڈسپلے کی تیاری پر کام کر رہا ہے اور وہ واحد ادارہ نہیں ہے۔ ایل جی بھی رواں سال کی چوتھی سہہ ماہی میں ایک لاکھ سے زیادہ ایسے فونز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔