اب مرد تنہا نہیں رہینگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 20:52 شام

ٹوکیو (شفق ڈیسک) جاپان میں تنہائی کی توڑ فرضی بیوی تیار کر لی گئی جس کی قیمت صرف 2700 ڈالر ہے اور آرڈر کے ایک سال کے اندر مل سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں ایک ایسا منعکس ہولوگرام تیار کیا گیا ہے جو تنہا نوجوانوں کی جیون ساتھی بن سکتی ہے۔ہیکاری نامی گھریلو سمارٹ آلہ ہیلو کہتے ہوئے خوش آمدید کہتی ہے۔ ہیکاری آپ کی جیون ساتھی بھی بن سکتی ہے۔ جاپانی نوجوانوں میں تنہائی بہت بڑا مسئلہ ہے۔وہ گھر کی لائٹیں آن آف کرسکتی ہے۔ ائر کنڈیشنر آن آف کر سکتی ہے۔ شوہر کی واپسی اسے خوش آمدید کہتی ہے۔ اس کی قیمت صرف 2700 ڈالر ہے اور آرڈر کے ایک سال کے اندر مل سکتی ہے یہ اکیلے مردوں کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔اس کے بارے میں ملے جلے خیالات سامنے آئے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سماج مخالف ایجاد سمجھتے ہیں جبکہ بعض دوسروں کے خیال میں ہیکاری تنہائی پر قابو پانے میں مددگار ہو گی۔