’اسامہ کے بیٹے کو یہ مشروب بہت پسند تھا لیکن ممانعت کی وجہ سے وہ ایسا کام کرتا تھا کہ کسی کو پتا نہیں چلتا تھا‘

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 09, 2017 | 20:12 شام


 
اوٹاوا(مانیٹرنگ رپورٹ) القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے ساتھ پلنے بڑھنے والے مصری نڑاد کینیڈین شہری عبدالرحمن خدر نے نیویارک پوسٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ”حمزہ بن لادن کو کوکا کولا بہت پسند تھی۔ افغانستان میں ان کی رہائش گاہ میں کوکاکولا لے جانے کی ممانعت تھی چنانچہ حمزہ بوتلیں سمگل کرکے کمپاﺅنڈ میں لیجاتا تھا کیونکہ گارڈ اس کی تلاشی نہیں لیتے تھے۔“ ذرئع کے مطابق 34سالہ عبدالرحمن خدر نے افغانستان میں جلال آباد کم

پاﺅنڈ میں 3سال حمزہ بن لادن کے ساتھ گزارے اور اس کے ساتھ کھیلتا کودتا رہا۔

عبدالرحمن خدر کا کہنا تھا کہ ”جب بھی ہمیں کوئی ایسی چیز کمپاﺅنڈ میں لے جانی ہوتی جو ممنوع ہوتی ، وہ حمزہ لے کر آتا تھا۔ اس وقت اس کی عمر9سال کے قریب تھی۔ کبھی کبھار وہ کوکاکولا کے ساتھ سگریٹ بھی لے آتا تھا۔ وہاں ہمیں انتہائی سادگی کے ساتھ رہنے کی تلقین کی جاتی تھی، کوکاکولا اور دوسری ایسی چیزیں لگڑری خیال کی جاتی تھیں اس لیے ان کے استعمال کی ممانعت تھی۔“ واضح رہے کہ امریکی فورسز نے عبدالرحمن خدر کو 2002ءمیں افغانستان سے گرفتار کرکے گوانتاناموبے میں قید کر دیا تھا تاہم بعدازاں معلوم ہوا کہ یہ دراصل سی آئی اے کے ایجنٹ کے طور پر افغانستان میں کام کررہا تھا۔ اسے 2003ءمیں رہا کر دیا گیا جس کے بعد کینیڈا واپس چلا گیا۔ اس کا بھائی عمر عبدالرحمن بھی ایک عشرے سے زائد گوانتاناموبے میں قید رہا جسے بعد میں رہا کرکے کینیڈین حکومت کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔