لاہور:شہری ایک بار پھر ٹریفک جام کی پریشانی سے دوچار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 17:45 شام

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) گلبرگ، گارڈن ٹاون، نہر، اچھرہ پل، فیروزپور روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کی وجہ مذہبی جماعتوں کا جلوس ہے۔ انتظامیہ نے کنٹینر لگا کر جلوس کے شرکاء کو روکنے کے بجائے سڑکیں بند کر دیں۔ شہری نالاں نظر آئے کہ اگر جلوس ہے تو اسے کسی اور راستے سے کیوں نہیں گزارا گیا۔ کسی نے کنٹینر کے نیچے سے موٹر سائیکل گزاری تو کوئی بیٹھ کر دوسرے جانب چل پڑا۔ کاروں والے صرف ٹریفک پولیس اور جلوس نکلانے والوں کو کوستے نظر آئے۔ راستے بند ہونے سے شہری اپنی منزل پر تو نہ پہنچ سکے لیکن

ٹریفک اہلکار بھی اس سارے معاملے میں بے بس نظر آئے۔