امریکن تھرلر فلم "رنگز"کا نیاسنسنی خیز ٹریلر جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 12:39 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن ہارر تھرلر فلم ’رنگز ‘ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ایف جیویئر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2002میں ریلیز ہونے والی فلم دی رنگز کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی ایک ایسی پر اسرار ویڈیو ٹیپ کے گرد گھوم رہی ہے جسے دیکھنے والے کو یہ دھمکی دی جاتی ہے کہ اسے سات روز کے اندر قتل کردیا جائے گا۔فلم کی کاسٹ میں میٹلڈا لوٹز،ایمی ٹی گارڈن،لورا ویگنز،ایلکس روئے،جوہنی گیلیکی اور ایڈم فرسٹو سم

یت دیگر اداکار شامل ہیں۔ لورے مک ڈونلڈ اور والٹر ایف پارکس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے 28اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔