لودھراں ٹرین حادثہ، ابتدائی رپورٹ 24 گھنٹے میں مکمل ہوگی، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیں گے:خواجہ سعد رفیق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 11:27 صبح

 لاہور (مانیٹرنگ) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ لودھراں ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ 24 گھنٹے میں مکمل کرلی جائے گی اور واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لودھراں کا واقعہ انتہائی افسوسنا ک ہے ریلوے کی انویسٹی گیشن ٹیم جائےحادثہ پر پہنچ چکی ہے اور کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے، پولیس زیرحراست افراد سے تفتیش کر رہی ہے، حادثے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی اور ذمہ داروں کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی لیکن ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کا ہارن نہیں بجایا گیا گیٹ کھلا تھا اور سگنل بھی اپ تھا، اگر سگنل اپ تھا تو ٹرین گزری کیسے، عینی شاہدین کے مطابق ایک رکشہ ٹرین کی زد میں آیا جبکہ دوسرے نےٹرین کو خود ٹکر ماری، انسانی غفلت اور دھند بھی حادثے کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہیں کیوں کہ پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے سڑکوں پر بھی حادثات ہو رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حادثے سے متعلق بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں چند ایسےسوالات ہیں جن کا جواب تحقیقات مکمل ہونے کے بغیر اور ذمہ داروں کا تعین ہونے تک کسی کو ملزم قرار نہیں دیاجا سکتا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چھوٹےسےچھوٹےحادثات پر بھی ریلوےانکوائری کی جاتی ہے، لانڈھی حادثے میں بھی 13 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی اوراس حادثے کی ابتدائی رپورٹ 24 گھنٹے میں مکمل ہوجائے گی اور ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گ